ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا بڑا انکشاف

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا بڑا انکشاف
ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا بڑا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ کیلئے بیک اَپ وینیو زیر غور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مقام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت پاکستان کو احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو چنئی کو بیک اپ آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے احمد آباد میں کھیلنے سے مسلسل ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے یہاں تک کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر واضح کردیا تھا کہ پاکستان اس وقت تک نریندر مودی سٹیڈیم میں نہیں کھیلے گا البتہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں۔

مزید :

کھیل -