تیزرفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹک ٹاکر سے ٹکراگئی

تیزرفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹک ٹاکر سے ٹکراگئی
تیزرفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹک ٹاکر سے ٹکراگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دو نوجوانوں سے ٹکراگئی، خوفناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ گارڈن سے ماڑی پور جانے والے لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر جمعہ کی شام رپورٹ ہوا تھا۔گاڑی مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوئی۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں نوجوان معمولی زخمی ہوا تھا ۔ متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کروائی جبکہ موٹروے پولیس اس کی مزید انکوائری کر رہی ہے۔