پاکستان میں رواں سال کتنے جانوروں کی قربانی دی گئی ؟

پاکستان میں رواں سال کتنے جانوروں کی قربانی دی گئی ؟
پاکستان میں رواں سال کتنے جانوروں کی قربانی دی گئی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال پاکستان میں 65 لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر پاکستان میں 65 لاکھ جانور قربان کیے گئے جس میں گائے، بیل، اونٹ، بکرے، دنبے اور جھترے شامل ہیں، سب سے زیادہ قربانی گائے اور بیل کی دی گئی، اس سال گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد کم جانور فروخت ہوئے ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے اور عوام کی قوت خرید میں کمی کے باعث اس سال جانوروں کی فروخت ماضی کی نسبت کم رہی ۔ دوسری جانب سیلاب سے مویشیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کے باعث اس سال جانوروں کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زائد تھیں۔ 

مزید :

بزنس -