پی سی بی نے ٹیم کو بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی

پی سی بی نے ٹیم کو بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی
پی سی بی نے ٹیم کو بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا۔

جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، بورڈ نے چند روز قبل بھارت میں ورلڈ کپ کی شرکت کے معاملے پر خط لکھا۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت پر رہنمائی کیلئے حکومت کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے۔

 پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے۔خط کے متن کے مطابق 2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا، وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کیلئے تیار ہے۔پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔

مزید :

کھیل -