وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں بیس فیصداضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں بیس فیصداضافے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں بیس فیصداضافے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے بنیادی تنخواہوںمیں بیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے کابینہ کو پانچویں بجٹ پر مبارکباددی۔وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ایڈہاک الاﺅنس ختم کرکے بیسفیصد تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیاہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سرکاری ملازمین کے پے سکیل ریوائز کردیے گئے جبکہ ہاﺅس رینٹ بنیادی تنخواہ کا 45فیصد دیاجائے گا۔واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کو2010ءمیں 50فیصد اور 2011ءمیں 15فیصد ایڈہاک الاﺅنس دیاگیا۔گریڈ ایک سے 15تک ملازمین کا میڈیکل الاﺅنس دگناکردیاگیاجبکہ گریڈ 15سے اوپرکے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 15فیصد میڈیکل الاﺅنس دیاجائے گا۔گریڈ 15تک کنویننس الاﺅنس2270روپے جبکہ پندرہ سے اوپرافسروں کے لیے پانچ ہزار روپے مقررکردیاگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /Breaking News