افغانستان میں نیٹو بیس پرخودکش حملہ،سات افراد ہلاک
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقی افغانستان میں خوست کے علاقے میں نیٹو بیس کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خودکش حملے کے فوراًبعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔افغان حکا م کاکہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔