ہاکی چیمپیئن منیرڈار کو بچھڑے ایک برس بیت گیا

ہاکی چیمپیئن منیرڈار کو بچھڑے ایک برس بیت گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی کے میدان میں انٹرنیشنل سطح پرملک کانام روشن کرنے والے منیرڈارکی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔اولمپکس کے میدان میں گولڈ میڈل لینے والے منیرڈار نے ہاکی کے میدان میں ملک کا نام کئی سطح پر روشن کیا۔ان کی فیملی میں ان کے بیٹے اور بھائی نے بھی بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے میدان میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔انہوں نے ہاکی کے فروغ کے لئے لاہورمیں اکیڈمی بھی بنائی ۔منیرڈارچھ ماہ تک کینسرجیسی جان لیوا مر ض سے لڑتے رہے لیکن یکم جون 2011کو اس فانی جہاں سے کوچ کرگئے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...