بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ ،ہاتھاپائی

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ ،ہاتھاپائی
بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ ،ہاتھاپائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن نے بائیکاٹ کی بجائے شدید احتجا ج کا فیصلہ کیاجواجلاس کے اختتام تک جاری رہااور تقریر کے دوران اراکین میں ہاتھاپائی ہوئی ۔اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ کا گھیراﺅ کرنے کی کوشش کی جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے وزیرخزانہ کو گھیرے میں لے لیااور مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان کو دھکے دیئے جس کے بعد بجٹ تقریر کے دوران سپیکر کی اپوزیشن کو خاموش کرانے کی تمام ترکاوشیں ناکام ہوگئیں۔اپوزیشن کے شورشرابے میں وزیرخزانہ اپنی تقریرجاری رکھی تاہم تقریر کے دوران اٹکتے رہے۔اپوزیشن نے بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑدیں اور شیم شیم ،جینے دواور گوگیلانی گوکے نعرے لگائے اوراِس دوران اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔وزیراطلاعات سمیت دوسرے وزراءبیچ بچاﺅ کرانے میں مصروف رہے جبکہ وزیراعظم پریشان دکھائی دیئے۔بعدازاں وزیرخزانہ کی مختصر تقریرختم ہونے کے بعدپیرکی شام پانچ بجے تک قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیاگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...