ایوان میں ہنگامہ، عوام کی ترجمانی تھی:اپوزیشن

ایوان میں ہنگامہ، عوام کی ترجمانی تھی:اپوزیشن
ایوان میں ہنگامہ، عوام کی ترجمانی تھی:اپوزیشن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے اسمبلی کے اندر ہونے والی ہنگامہ آرائی اوربجٹ پیش کیے جانے کو ناخوشگوار قرارددیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دہشت گردی، مہنگائی کا شکار ہیں لیکن زرداری اورگیلانی اپنے حواریوں کے ساتھ آسائش کررہے ہیں۔اس بہری اورگونگی حکومت کو پاکستان کے عوام کی آواز پہنچانے کے لیے احتجاج کیا۔اس قسم کا احتجاج اسمبلی کی روایت نہیں مگریہ عوام کے جذبات کی عکاسی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نا م نہاد وزیرخزانہ نے جو تقریر کی وہ عوام کے آوازنہیں تھی، عوا م کی آ واز اور تر جما نی وہ تھی جو اپو زیشن نے اٹھا ئی ۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ کل وزیرخزانہ نے اپنی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کیااورآج وہ کس منہ سے حکومت کی چارسالو میں ہونے والی کامیابیوں کے دعوے کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ آ ج بچہ بچہ یہ با ت کر رہا ہے کہ پاکستان پیپلز پا رٹی کے حکمرا ن عوام کو بھو کا ما ررہے ہیں جبکہ حکو مت بد عنوا ن اور مکمل گو نگی بہری ہو گئی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت ہارے ہوئے جواری کی طرح حواس باختہ ہے،اسمبلی میں جو ہوا، اچھا نہیں تھا،آج اسمبلی میں پاکستان کے عوام کی آواز پہنچائی۔چو ہد ری نثا ر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی چیخ و پکار حکومت تک نہیں پہنچ رہی ، آج ملک میں مہنگائی، دہشتگردی ،گیس اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ پاکستان میں کرپشن کا کنسورشیم کام کر رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ خاندان کے خاندان کرپشن کر رہے ہیں۔

مزید : سیاست /اہم خبریں