راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، واپڈا کا ڈویژنل آفس نذر آتش

راولپنڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، واپڈا کا ڈویژنل آفس ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے پیرودھائی پر موجود واپڈا کاسب ڈویژنل آفس کو آگ لگادی ۔مشتعل مظاہرین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جے پرنسپل روڈ پر نکل آئے جہاں اُنہوں نے واپڈا کے ڈویژنل آفس کو آگ لگادی جبکہ گاڑیوں پر بھی پتھراﺅکیا۔آئی جے پرنسپل روڈ پر واقع ٹول پلازہ کے محافظوں نے ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کوٹول پلازہ سے دوررکھاتاہم دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔

مزید : راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...