کم سن بہنیں ونی کی بھینٹ ،ساس بہو بنا دی گئیں

کم سن بہنیں ونی کی بھینٹ ،ساس بہو بنا دی گئیں
کم سن بہنیں ونی کی بھینٹ ،ساس بہو بنا دی گئیں

  

ڈیرہ اسماعیل خان(ماینٹرنگ ڈیسک)پنچایت نے دوبہنیں ونی قرار دے کر ان کا حقیقی باپ بیٹے کے سا تھ نکاح کردیا جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر 14سرپنچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے لیکن کسی کو گرفتا ر نہیں کیا گیا۔تحصیل کولاچی کے علاقے اٹل شریف میں ایک نوجوان گھر میں گھس گیا۔یہ معاملہ پنچایت میں لایا گیا جہاں اس نوجوان کی دوبہنوں اڑھائی سالہ بختاوراور گیارہ سالہ نیازمینہ کو ونی قراردے دیاگیا۔پنچایت کے فیصلے کے مطابق دونوںلڑکیوں کا باپ بیٹے سے نکاح کردیاگیا اس طرح دوکمسن حقیقی بہنیں ونی کی بھینٹ چڑھ کر ساس بہو بھی بنادی گئیں ۔یہ نکاح مولانا رفیق نے پڑھایا۔

مزید : انسانی حقوق