ٹیکس فر ی بجٹ میں 63ارب روپے کا "فری "ٹیکس لگ گیا
اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) 63 ارب کے اضافی ٹیکس لگا دیے گئے ہیں۔فیڈرل بو رڈ آ ف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا آیندہ مالی سال کا 23.81کھرب ٹیکس وصولی کا ہدف ہے۔سیلز ٹیکس کی مد میں 29ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے گئے اورانکم ٹیکس کی مد میں 34ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔حکام کے مطا بق تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس چھوٹ کی حد 4لاکھ روپے تک بڑھائی،صنعتوں کے خام مال پر سیلز ٹیکس کی شرح 22سے کم کر کے 16فیصد کی ہے اور حکومت عوام کو 31.77ارب روپے کا ٹیکس ریلیف بھی دیگی۔