عوامی بجٹ سے صدر اور وزیر اعظم کو ”ریلیف “مل گیا

عوامی بجٹ سے صدر اور وزیر اعظم کو ”ریلیف “مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کی فلاح اور ترقی کا بجٹ پیش کرنے کی دعویدار حکومت نے صدر اور وزیر اعظم کوخصوصی "ریلیف "دیا ہے جس سے نواز شریف ،پرویز مشرف،شوکت عزیز ،آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور رفیق تارڑ بھی "فیض "حاصل کرینگے تاہم حکومت کے اہم حلیف چوہدری شجاعت حسین سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے اس ریلیف سے محروم رہیں گے ۔حکومت نے فنانس بل میں سابق صدر اور وزیر اعظم کے استحقاق کے قانون میں دو ترامیم کی ہیں جن کے تحت دو سال تک صدر اور وزیر اعظم کی منصب پر فائز رہنے والے تاحیات مراعات کے مستحق ہونگے،جن میں انہیں پنشن اور رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...