بلوچوں کا’ اونٹ بپھر‘ گیا،قومی ، پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس آج ہونگے، بی این پی نے بائیکاٹ کردیا

بلوچوں کا’ اونٹ بپھر‘ گیا،قومی ، پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی ...
بلوچوں کا’ اونٹ بپھر‘ گیا،قومی ، پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس آج ہونگے، بی این پی نے بائیکاٹ کردیا

  

اسلام آباد+لاہور+کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور پنجاب و بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس آج ہورہے ہیں جن میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں سپیکر فہمیدہ مرزا ار کان سے حلف لیں گی جس کے بعد نئے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر وزیراعظم کا انتخاب ہوگا ۔ڈاکٹرفہمیدہ مرزا دوسری سپیکر ہیںجو دوسری بار رکن ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ اس سے پہلے گوہر ایوب سپیکر کے بعد اسی ایوان کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔ نئی اسمبلی کے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا جاچکا ہے جس کے تحت 2جون کودوپہر 12بجے تک سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے ۔3جو ن کوپہلے سپیکر کا انتخاب ہو گا اور سپیکر فہمیدہ مرزا نئے سپیکر سے حلف لے کر عام رکن بن جائیں گی ۔4جون کو قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی دو پہر 2بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور 5جون کونئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو گا۔وزیر اعظم کیلئے ایوان زیریں کی کل تعداد کے آدھے یعنی 171سے زائد ارکان کی حمایت ضروری ہوگی ۔اسی طرح بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کے افتتاحی اجلاس بھی آج ہو رہے ہیں ۔ پنجاب میں قائدایوان کا انتخاب چھ جون کو ہوگا ۔بلوچستان میں سیاسی صورتحال ابتداءمیں ہی خراب ہوگئی ہے جہاں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) نے کل قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ و صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے اوردو جون کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارٹی رہنما ثناءاللہ بلوچ کے مطابق اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت سے متعلق فیصلہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہو گا۔

مزید : اسلام آباد /Headlines