چودہ سال بعد نواز شریف آج رکن کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں داخل ہوں گے

چودہ سال بعد نواز شریف آج رکن کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں داخل ہوں گے
چودہ سال بعد نواز شریف آج رکن کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں داخل ہوں گے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بارہ اکتوبر 1999ءکو فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیے گئے میاں نواز شریف14 سال بعد آج رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اسمبلی جائیں گے۔میاں نواز شریف نے1981ءمیں پنجاب کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے سیاسی سفر شروع کیا۔ جنرل ضیاءالحق کے دور میں 1985ءمیں وزارت اعلیٰ کی سیڑھی چڑھے ، 1990 ءمیں وزارت عظمیٰ تک سیڑھی مل گئی لیکن صدر غلام اسحاق خان سے ڈسے گئے ،سپریم کورٹ سے حکومت کی بحالی کے باوجود 1993ءمیں آرمی چیف کی مداخلت نے انہیں استعفا دینے پر مجبور کر دیا۔دوسری بار 1997ءمیں بھاری مینڈیٹ لے کر نواز شریف وزیر اعظم بنے لیکن پھر 12 اکتوبر 1999ءکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیے گئے۔ پرویز مشرف کے ڈسے نواز شریف 12اکتوبر 1999ءکو پہلے راولپنڈی پھر ملیر جیل اور اٹک قلعہ میں قید رکھا گیا۔طیارہ ہائی جیکنگ ،دہشت گردی، اقدام قتل اور بد عنوانی کے الزامات کے تحت میاں نواز شریف کو عمر قید اور 14سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔ سعودی عرب قیام کے دوران نواز شریف نے قرضہ لے کر سٹیل ملز قائم کی ،2008ءکے عام انتخابات سے پہلے لندن میں بے نظیر بھٹو سے میثاق جمہوریت کیا۔ 25 نومبر 2007ءکو ملک وطن واپس آئے اورپیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں شامل ہوگئے۔2013 ء کے عام انتخابات تک قومی اور عوامی ایشوز پر وفاق میں ایک اچھی اپوزیشن کا کردار دا کیااور گیارہ مئی کو ہونیوالے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم بننے جارہے ہیں ۔

مزید : قومی