بنگلہ دیش کی فاطمہ “گل مکئی“ کی ”ملالہ“ بن گئیں

بنگلہ دیش کی فاطمہ “گل مکئی“ کی ”ملالہ“ بن گئیں
بنگلہ دیش کی فاطمہ “گل مکئی“ کی ”ملالہ“ بن گئیں

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی 16سالہ فاطمہ شیخ ”گل مئی“ میں ملالہ یوسف زئی کا کردار نبھانے کیلئے منتخب کرلی گئیں۔ملالہ پرفلم کے بھارتی ہدایتکار امجدخان نے فاطمہ کے انتخاب کی تصدیق کردی۔ سولہ سالہ بنگالی طالبہ فاطمہ شیخ کو اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں مگربھارتی فلمساز امجد خان نے جولائی کے وسط میں شروع ہونیوالی فلم کیلئے منتخب کرلیا۔سیکیورٹی کے پیش نظرفاطمہ شیخ کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔ فاطمہ طالبہ ہے اورملالہ سے مشابہ ہے۔امجد خان نے کہا ہے کہ فاطمہ تک ایک دوست کے ذریعے پہنچے اورسکرین ٹیسٹ کے بعد فائنل کرلیا تاہم فاطمہ کے والدین کا اصرار ہے کہ فلم کی تکمیل تک شناخت ظاہر نہ کی جائے۔'گل مکئی' کی شوٹنگ لندن، پاکستان، ایران، اور بھارت میں ہوگی۔

مزید : تفریح