گذشتہ سال پاکستان ، عراق اورافغانستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثررہے

گذشتہ سال پاکستان ، عراق اورافغانستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثررہے
گذشتہ سال پاکستان ، عراق اورافغانستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثررہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2012ءمیں پاکستان ،عراق اور افغانستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔گزشتہ سال دنیا بھر میں مجموعی طور پر 6771 دہشت گرد حملے ہوئے جس میں گیارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 21600 سے زخمی ہوئے۔ 55 فیصد حملے اور 62 فیصد ہلاکتیں صرف پاکستان ، عراق اور افغانستان میں ہوئیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے سالانہ رپورٹ کے مطابق 2012ءمیں 85 مختلف ملکوں میں دہشت گرد حملے ہوئے لیکن سب سے زیادہ ہلاکتیں افغانستان میں ہوئیں جہاں حملوں میں 2632 افراد ہلاک اور 6641 زخمی ہوئے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ2012ءمیں خود کش حملے سب سے زیادہ مہلک اور تباہ کن ثابت ہوئے، 340 خود کش حملوں میں 2223 افراد ہلاک اور 4410 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں 1280 افراد کو اغواءکرکے یرغمال بنایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی سرگرمیاں قدرے کم ہوگئیں ہیں۔