ٹینس سٹاراعصام الحق نے شعیب کی ثانیہ مرزاپر” سبقت “حاصل کرلی

ٹینس سٹاراعصام الحق نے شعیب کی ثانیہ مرزاپر” سبقت “حاصل کرلی
ٹینس سٹاراعصام الحق نے شعیب کی ثانیہ مرزاپر” سبقت “حاصل کرلی

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرنچ اوپن میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے ایک ہی دن میں دو میچز جیت لئے، پہلی مردوں کے ڈبل مقابلوں میں جولیئن روزے کے ساتھ مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور پھر مکسڈ ڈبلزمیں کارا بلیک کے ساتھ ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور رابرٹ لینڈویلٹ کو شکست دے دی۔رولین گیروس میں مکسڈ ڈبلز کے میں اعصام الحق نے زمبابوے کی کارا بلیک کے ساتھ جوڑی بنائی۔پہلے راﺅنڈ میں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور رابرٹ لیڈ ویلڈ کی جوڑی سے ہوا۔اعصام اور کارا نے مقابلہ باآسانی چھ، دو اور چھ، تین سے اپنے نام کرلیا۔اس سے پہلے مینز ڈبلز کے پہلے راونڈ میں چھ سیڈ پاک ڈچ جوڑی نے ایوجینی ڈون اسکائی اور دمیتری تارسوناو پر مشتمل روسی جوڑی کو چھ، تین اور سات، چھ کے سکور سے شکست دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس