قومی اور پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھالیا،سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور قائدایوان کے انتخابات کا شیڈول جاری

قومی اور پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھالیا،سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ...
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھالیا،سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور قائدایوان کے انتخابات کا شیڈول جاری

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے اپنی رکنیت کا حلف اُٹھالیاہے جبکہ سپیکر،ڈپٹی سپیکراور قائدایوان کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانامحمد اقبال کی زیرصدارت آدھاگھنٹہ سے زائد کی تاخیر سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ سپیکر رانا اقبال نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ۔سپیکر رانا اقبال نے حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنی اور اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور اس توقع کااظہار کیاکہ صوبے کے عوام کی توقعات پر اسمبلی ممبران پورے اتریں گے ۔ سیکریٹری اسمبلی نے چیئرمین آف پینل کا اعلان کیاجورانا مشہود احمد خان ، ملک ندیم کامران ، محترمہ عائشہ جاویداورمیاں محمد اسلم اقبال پر مشتمل ہے ۔ اُنہوں نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدایوان کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے بعد تمام اراکین نے باری باری اسمبلی رول پر دستخط کیے اور حاضری لگائی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی زائد تاخیر سے سپیکر فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت شروع ہوا ۔اجلا س کاباقاعدہ آغا ز تلاوت قرآن مجید اور قومی ترانے سے کیاگیاجس کے بعد سپیکر فہمیدہ مرزار نے نواز شریف سمیت نومنتخب اراکین قومی اسمبلی سے حلف لیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قائد ایوان ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاگیاجس کے مطابق دوجون کو سپیکر اورڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ۔چارجون کی دوپہر دو بجے تک قائدایوان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں اور پانچ جون کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے وزیراعظم پاکستان کاانتخاب ہوگا۔

مزید : لاہور /Headlines