نواز شریف کو قائدایوان ، زاہدحامد کو سپیکراورسائرہ افضل کو ڈپٹی سپیکر بنانے کی منظوری ،قیادت کا لیگی اراکین سے کرپشن نہ کرنے کاحلف

نواز شریف کو قائدایوان ، زاہدحامد کو سپیکراورسائرہ افضل کو ڈپٹی سپیکر بنانے ...
نواز شریف کو قائدایوان ، زاہدحامد کو سپیکراورسائرہ افضل کو ڈپٹی سپیکر بنانے کی منظوری ،قیادت کا لیگی اراکین سے کرپشن نہ کرنے کاحلف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے نواز شریف کو قائدایوان ، زاہدحامد کو سپیکر اور سائرہ افضل کو ڈپٹی سپیکر بنانے کی منظوری دیدی جبکہ نواز شریف نے نومنتخب لیگی اراکین اسمبلی سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نومنتخب لیگی اراکین اسمبلی سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لیاگیا۔میاں نواز شریف نے کہاکہ بجلی بحران پر قابوپانے کیلئے550ارب روپے کی ضرورت ہے ، گردشی قرضوں ، لائن لاسز کے خاتمے اور بقایاجات کی وصولیوں کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اللہ نے ن لیگ کو اکثریت سے نوازا، سمجھوتوں کی سیاست سے نجات ہوئی تاہم ساتھ چلنے والی ہم خیال جماعتوں کو ساتھ رکھیں گے ، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے لیگی کارکنان کو قربانیاں دیناہوں گی ۔ لیگی رہنماءاور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کاکہناتھاکہ ن لیگ کے تمام اراکین اسمبلی اپنی حاضری یقینی بنائیں ، ہر تین ماہ بعد کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں