سیاسی قانون سازی نہیں ہوگی ، معیشت کو بحال کریں گے : احسن اقبال

سیاسی قانون سازی نہیں ہوگی ، معیشت کو بحال کریں گے : احسن اقبال
سیاسی قانون سازی نہیں ہوگی ، معیشت کو بحال کریں گے : احسن اقبال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ سیاسی قانون سازی نہیں کریں گے ، عوامی مسائل کو حل اور معیشت کو بحال کریں گے ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ایک رات میں مسائل حل کرناحکومت کے ہاتھ میں نہیں ، سب کو کردار اداکرناہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور امیدکرتاہوں کہ ملک اور قوم کی بہتری کیلئے اپوزیشن بھی قانون سازی میں معاونت کرے گی ۔ اُن کا کہناتھاکہ گیارہ مئی کو ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کریں گے اور قوم کی توقعات پر پورااُترنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید : اسلام آباد