کرم ایجنسی میں جھڑپ ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید، 12شرپسندہلاک

کرم ایجنسی میں جھڑپ ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید، 12شرپسندہلاک
کرم ایجنسی میں جھڑپ ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید، 12شرپسندہلاک

  

کرم ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اورپانچ زخمی ہو گئے،12شدت پسند مارے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقے پاڑا چمکنی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے،جھڑپ کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس میں بارہ شدت پسند ہلاک اور چار ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

مزید : کرّم