ججز نظربندی کیس: انسداددہشتگردی عدالت کا پرویز مشرف کیخلاف چھ جون تک چالان پیش کرنے کا حکم

ججز نظربندی کیس: انسداددہشتگردی عدالت کا پرویز مشرف کیخلاف چھ جون تک چالان ...
ججز نظربندی کیس: انسداددہشتگردی عدالت کا پرویز مشرف کیخلاف چھ جون تک چالان پیش کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پراسیکیوٹر عامر ندیم کو ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف چھ جون تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے خلاف چالان جمع نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا۔ کوثر عباس زیدی نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمے کا عبوری چالان تو جمع ہونا چاہئے جس پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے عدالت کو بتایا کہ اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاخیر سے ہوا، مشرف کے خلاف چالان مکمل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے، جواب نہیں آیا، تفتیشی افسر نے کابینہ ڈویڑن، قومی اسمبلی، وزارت اطلاعات کو خطوط لکھے تھے۔عامر ندیم تابش نے عدالت کو یقین دلایا کہ آئندہ سماعت پر چالان جمع ہو جائیگاجس کے بعد عدالت نے مزید سماعت چھ جون تک ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں