سپاٹ فکسنگ سکینڈل : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے استعفیٰ دینے کیلئے شرائط پیش کردیں

سپاٹ فکسنگ سکینڈل : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے استعفیٰ دینے کیلئے ...
سپاٹ فکسنگ سکینڈل : بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے استعفیٰ دینے کیلئے شرائط پیش کردیں

  

نئی دہلی (ما نیٹرنگ ڈیسک)سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر سری نواسن نے مستعفی ہونے کے لیے شرائط پیش کردی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواسن نے مشروط طور پر مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔مشکلات میں گھرے سری نواسن مستعفی ہونے سے قبل بورڈ کے سیکریٹری اور خزانچی کا عہدہ چاہتے ہیں جبکہ وہ آئی سی سی میں بھی بھارت کی نمائندگی کے خواہاں ہیں ۔

مزید : کھیل