کراچی میں بوری بند لاشیں پھینکنے والا گروہ گرفتار

کراچی میں بوری بند لاشیں پھینکنے والا گروہ گرفتار
کراچی میں بوری بند لاشیں پھینکنے والا گروہ گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے بوری بند لاشیں پھینکنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان تاوان نہ دینے پر لوگوں کی بوری بند لاشیں پھینکتے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم تاجروں کے گھروں پر دستی بم حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اور اغواءکی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، دو رپیٹر، چار پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

مزید : کراچی