انتخابات میں ناکامی پر منور حسن نے جماعت اسلامی کی سربراہی سے استعفیٰ پیش کر دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے انتخابات میں ناکامی پر اپنا استعفیٰ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کو پیش کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں منور حسن نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے مجلس شوریٰ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور منور حسن نے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی ناکامی صرف تنظیمی نہیں بلکہ اس کے پیچھے سٹیبلشمنٹ اور دیگر عوام بھی شامل تھے۔