نواز شریف کیلئے سب سے بڑا چیلنج سول ملٹری تعلقات ہیں:نجم سیٹھی

نواز شریف کیلئے سب سے بڑا چیلنج سول ملٹری تعلقات ہیں:نجم سیٹھی
 نواز شریف کیلئے سب سے بڑا چیلنج سول ملٹری تعلقات ہیں:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے میاں نواز شریف کے لئے سب سے بڑا چیلنج معیشت یا توانائی بحران نہیں بلکہ فوج اور سول ملٹری تعلقات ہیں کیونکہ پاکستان میں کوئی حکومت فوج کو آنکھیں دکھا کر یا بالکل فوج کی گود میں بیٹھ کر کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے لشکر جھنگوی کے جن150کو افراد کو رہا کیا ان کے خلاف کوئی شہاد ت نہیں تھی بلکہ ان امن و امان کے سلسلے میں صرف 30دنوں کیلئے حراست میں لیا گیا تھا جب ان کی حراست کی مدت پوری ہو گئی تو عدالت کے کہنے پر چھوڑ دیا گیا۔جیونیوز کے پروگرام’ آپس کی بات‘ میں گفتگو کر تے ہو تے ان کا کہنا تھا کہ گریڈ 19کے افسر کو گریڈ 20کی پوسٹ پر لگانا کوئی جرم نہیں بلکہ منتظم نے کام لینا ہوتاہے اور اس کے لئے کسی افسر کو بڑی پوسٹ پر لگایا جاسکتا ہے اگر اس میں قابلیت ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ میر ی کسی سمری پر گورنر نے دستخط نہیں کئے، یہ صرف غلط انفارمیشن پھیلانے والے کہہ رہے ہیںجن کے پیچھے کوئی اور ہے ۔میں نے جو سمری بھیجی تھی اس پر گورنر نے دستخط کردیئے ہیں ۔ تبادلوں سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کو اس لئے تبدیل نہیں کیا کہ لاءاینڈ آرڈر کیلئے یہ ضروری تھا ۔ ہوم سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم سکولز اور سیکرٹری ہیلتھ کو اس لئے تبدیل نہیں کیاگیا کہ ان کا الیکشن میں کوئی رول نہیں تھا اور اس کے علاوہ تعلیم اور ہیلتھ سے متعلق اہم منصوبے جو ان افسروں کی زیر نگرانی جاری تھے اور ان پر تقریباً آدھا ہوم ورک مکمل ہو چکا تھا۔انہیں تبدیل کرنے کی وجہ سے بیچ منجدھار میں رہ جاتے ۔

مزید :

قومی -