پر امن انتقال اقتدار پر خوشی ہو رہی ہے:وزیر اعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسونے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو کے کہنے پر عہدہ قبول کیا ہے ،حکومت سنبھالنے کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، نگران حکومت نے بروقت اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا ۔ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ریٹائر ججزز کے بغیر آزادانہ ا ور شفاف انتخابات ممکن نہیں تھے، پر امن انتقال اقتدار پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ عام انتخابات میں بہت سی سیاسی جماعتوں نے حصہ لیااور بلوچستان میں بھی پہلی بار تمام سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت مسائل سے اگاہ ہے اور جلد قابو پا لے گی کیونکہ نئی حکومت مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امید ہے کہ آنے والی حکومت جمہوریت کو مستحکم کرے گی ۔ان اکا کہا تھا کہ موجودہ قیادت سے کافی امیدیں ہیں