کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،23شدت پسند ہلاک

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،23شدت پسند ہلاک
کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،23شدت پسند ہلاک

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرم ایجنسی میں ٹھکانے بنانے والے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ،کارروائی میں 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے8مئی سے وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کاآغازکیا۔آپریشن کے دوران اب تک 200سے زائددہشت گردہلاک اوران کے 30 ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔جبکہ 10سیکیورٹی اہلکاربھی شہید ہوئے۔ کامیاب کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے پاڑہ چمکنی کی مختلف پہاڑی چوٹیوں پردوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اس دوران 10ہزار سے زائد خاندان وسطی کرم ایجنسی سے لوئر کرم ایجنسی اور کوہاٹ کے علاقوں میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی