بلوچستان میں بھی اکثریتی پارٹی کو اختیار ات ملنے چاہیں:ثنا اللہ زہری
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے صدر سردار ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں قائد ایوان کا اختیار اکثریتی پارٹی کو ملا ہے توبلوچستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں اتحادی جماعتیں نوازلیگ کے ساتھ ہیں اور قائد ایوان کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کا اعلان ایک دو روز میں ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں پارلیمانی لیڈر مقرر کیاہے۔