نئی حکومت پاکستان کو لولہا لنگڑا ہو نے سے بچانے کے اقدمات کرے :پولیو مانیٹر نگ بورڈ

نئی حکومت پاکستان کو لولہا لنگڑا ہو نے سے بچانے کے اقدمات کرے :پولیو مانیٹر ...
نئی حکومت پاکستان کو لولہا لنگڑا ہو نے سے بچانے کے اقدمات کرے :پولیو مانیٹر نگ بورڈ

  

نیویار ک (مانیٹر نگ ڈیسک)پولیو کے عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے کہاہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ مشکل ٹارکٹ تھا جو پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجہ سے مزید مشکل ہو گیا ہے ۔پولیو کی پاکستان سے دیگر ممالک تک منتقلی روکنے کیلئے سفر ی پابندیاں لگنی چاہییں۔جیو نیوز کے مطابق عالمی مانیٹر نگ بورڈ کی جانب سے جاری رپور ٹ میں کہا گیاہے کہ 2012میں پاکستان سے پولیو کے خاتمہ میں خاطر خواہ کامیائی ہوئی ۔نئی حکومت کو چاہئے کہ وزیر اعظم پولیو سیل کوفوری طور پر بحال کر ے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری انسداد پولیو مہم شروع نہ کی گئی تو شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں خطر ناک حد تک پولیو کیس سامنے آسکتے ہیں۔پشاور میں انسداد پولیو مہم بر ی طرح متاثر ہوئی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت