وزیراعظم ہاﺅس کی بتیاں بھی گل ہونگی ، لوڈ شیڈ نگ کا یکساں شیڈو ل جاری

وزیراعظم ہاﺅس کی بتیاں بھی گل ہونگی ، لوڈ شیڈ نگ کا یکساں شیڈو ل جاری
وزیراعظم ہاﺅس کی بتیاں بھی گل ہونگی ، لوڈ شیڈ نگ کا یکساں شیڈو ل جاری

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر لیسکو سمیت دوسری ڈسٹر ی بیوشن کمپنیو ں نے یکساں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم ہاﺅ س سمیت سرکاری عمارتوں کا استثنیٰ بھی ختم کردیا گیا ہے ۔یہ شیڈول ملتان گوجرانوالہ ، اسلام آباد، کوئٹہ ، فیصل آباد ، حیدر آباد اور پشاور میں جاری کیاگیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق شیڈو ل میں واضح کیاگیاہے کہ خیبر سے لیکر کراچی تک تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیا ں یکساں لوڈ شیڈنگ کی پابند ہو نگی اور ایم ڈی پیپکو اس عمل کی مانیٹر نگ کر یں گے ۔شیڈو ل میںواضح کیا گیا ہے کہ لوڈ شیڈ نگ کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سپر یم کور ٹ کودی جائے گی۔نئے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅ س ، گورنر ہاﺅس اور تما م سرکاری دفاتر اور اعلیٰ افسروں کی رہائشگاہوں سے لیکر عام صارف تک سب کو یکساں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : قومی