چودھری نثار اور احسن اقبال نے ایاز صادق کو سپیکر بنانے کی مخالفت کردی

چودھری نثار اور احسن اقبال نے ایاز صادق کو سپیکر بنانے کی مخالفت کردی
چودھری نثار اور احسن اقبال نے ایاز صادق کو سپیکر بنانے کی مخالفت کردی

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے اہم ارکان اسمبلی چودھری نثار اور احسن اقبال نے اپنی ہی جماعت کے ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا سپیکر بنانے کی مخالفت کردی ہے ۔پنجاب ہاﺅ س میںمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅںکے اجلاس میںدونوںاہم رہنماﺅںکی مخالفت کے باوجود اسحاق ڈار اور خواجہ آصف نے ایاز صادق کو سپیکر بنانے کی حمایت کی ۔جیو نیوز کے مطابق چودھر ی نثار نے ایاز صادق کی مخالفت کرتے ہو ئے دلیل دی کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کاتعلق لاہور سے ہے اور اس کے بعد جب سپیکر کاتعلق بھی لاہور سے ہو گا تو اس کا اچھا تاثر نہیں جائے گا ، اس لئے ایاز صادق کو سپیکر نہ بنایاجائے، ایاز صادق پچھلی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوںمیں فعال کردار اداکرچکے ہیں اور ریلوے سے متعلق معاملات کابھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس لئے ان کوریلوے کا وزیر بنایا جائے ۔

مزید : اسلام آباد