سندھ میں پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی کی مزید پانچ سیٹیں لے لی

سندھ میں پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی کی مزید پانچ سیٹیں لے لی
سندھ میں پیپلز پارٹی نے قومی و صوبائی کی مزید پانچ سیٹیں لے لی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی مزید تین تشستیں حاصل کر لی ہیں ۔ان نشستوں کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ لی گئی تھی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 سے پیپلز پارٹی کے شیر محمد نے چھیاسی ہزار سات سو بیالیس ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ارباب خان چوراسی ہزار آٹھ سو ستتر ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر رہے ۔ این اے 230 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی 59 ہزار 528 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 58 ہزار 296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ایس 17 کندھ کوٹ سے پیپلز پارٹی کے عابد خان نے 20 ہزار 531 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔یہاں جے یو آئی کے راجہ غوث بخش 18 ہزار 946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی ایس 62 سے پیپلز پارٹی کے مخدوم نعمت اللہ 36 ہزار 448 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ایس 63 سے پیپلز پارٹی کے دوست محمد راھمون3161ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔

مزید : قومی