سرجھکایا نہیں سردربار ...ریاض الرحمان ساغر موت کے سامنے جھک گئے
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)معروف شاعر اور نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر72برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلاءتھے ۔ عمر کے اس حصے میں ان مرض شد ت اختیار کرگیاتھا اور وہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ریاض الرحمان ساغر نے کئی پاکستانی اور ہندوستانی فلموں کے لئے گیت لکھے اس علاوہ نظمیہ سفرنامے بھی ان کی شہرت کی وجہ ہیں۔