گرمی کے موسم میں صحت مند رہنے کیلئے ان مشوروں پر ضرور عمل کریں

گرمی کے موسم میں صحت مند رہنے کیلئے ان مشوروں پر ضرور عمل کریں
گرمی کے موسم میں صحت مند رہنے کیلئے ان مشوروں پر ضرور عمل کریں

  



لاہور(نیوزڈیسک)سورج آب و تاب سے چمک رہاہے اور اس کی وجہ سے لُولگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔آئیے آپ کو لُوسے بچنے کے لئے مفید باتیں بتائیں گے۔

ڈھیلے کپڑے پہنیں

کبھی بھی چست یا تیز رنگ والے کپڑے مت پہنیں بلکہ ڈھیلے اور ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔

زیادہ پانی والے کھانے کھائیں

ایسے پھل اور سبزیاں کھائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔تربوز،خربوزہ،ناریل پانی کا استعمال کریں۔

چائے اور کافی کا استعمال کم کریں

آپ کو چاہیے کہ چائے اور کافی کا استعمال کم کریں کہ ان کے پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔اس میں موجود کیفین گرمیوں میں سخت نقصان دہ ہوتی ہے۔

سن سکرین کا استعمال کریں

باہر نکلنے سے قبل سن سکرین کا استعمال کریں کہ اس طرح آپ کی جلد جھلسنے سے محفوظ رہے گی۔

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں

آپ کو چاہیے کہ دن میں کم از کم 12گلاس پانی پئیں کہ یہ آپ کی جلد اور جسم کو تروتازہ رکھے گا۔

ادویات کا استعمال

کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جو کہ گرمی میں نقصان دہ ہوتی ہیں۔اگر آپ اس طرح کی دوائیاں کھا رہے ہیں تو ان سے کچھ دنوں کے لئے اجتناب کریں۔

سائے میں رہیں

آپ کوچاہیے کہ سورج کی براہ راست روشنی سے پرہیز کریں اور ہمیشہ کسی سائے دار جگہ پر رہیں۔

سخت ورزش سے پرہیز کریں

ایسی ورزشیں جن میں بہت زیادہ پسینہ خارج ہوان سے بچیںکہ ان سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔

گاڑی میں نہ بیٹھیں

آپ کو چاہیے کہ زیادہ دیر تک کھڑی ہوئی گاڑی میں نہ بیٹھیں کہ گاڑی کے اندر زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے حالت غیر ہوسکتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت