فیس بک نے سٹیٹس کے طور پر GIF پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کروادی

فیس بک نے سٹیٹس کے طور پر GIF پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کروادی
 فیس بک نے سٹیٹس کے طور پر GIF پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کروادی

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے سٹیٹس کے طور پر GIF پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

مزیدپڑھیں:فیس بک نے صارفین کیلئے ایک اور زبر دست سہولت متعارف کروا دی

سوشل نیٹ ورک کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوز فیڈز میں GIF سپورٹ کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سہولت کا مقصد صارفین کو فیس بک پر بہتر اظہار اور تجربے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس سے پہلے صارفین فیس بک پر اینیمیٹڈ تصاویر بھیجنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے تھے مثلاً Giphyجیسی سہولت کو استعمال کرتے ہوئے مقصد پورا کیاجاتا تھا۔ چونکہ فیس بک کی ٹیکنالوجی اینیمیٹڈ تصویروں کو مکمل طور پر سپورٹ نہ کرتی تھی لہٰذا صارفین کو دیگر ذرائع استعمال کرنے کے باوجود مشکلات کا سامنا تھا۔

فیس بک کی طرف سے متعارف کروائی گئی نئی سہولت ان GIFتک محدود ہوگی جو پہلے ہی کسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہوں، یعنی Giphy, Imgur, Tumblr جیسی ویب سائٹوں پر پہلے سے اپ لوڈ GIF کا لنک فیس بک میں فراہم کیا جائے گا۔ فی الحال یہ سہولت انفرادی صارفین کے لئے فراہم کی گئی ہے جبکہ بعدازاں اسے پیجز کے لئے بھی فراہم کردیاجائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -