بھارت میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا ،وجہ ایسی شرمناک کہ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

بھارت میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا ،وجہ ایسی شرمناک کہ جان کر آپ کا دل بھی ...
بھارت میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا ،وجہ ایسی شرمناک کہ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پیش آنے والے ایک اور دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک خاتون کو زندہ جلادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہار کے علاقے نالاندہ کی رہائشی خاتون کو اس کے شوہر کی بے وفائی کا پتہ چل گیا جس پر اس نے بھرپور احتجاج کیا۔ خاتون کے بھائی ’سنکوکمار‘ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کے شوہر کا ایک خاتون کے ساتھ چکر چل رہا تھا۔ اس کا شوہر ’مہیش یادوو‘ پولیس اہلکار تھا جو کہ سپیشل ٹاسک فورس سے وابستہ ہے اور خاتون سے اس کی شادی 2009ءمیں ہوئی تھی۔ جب اس کی بیگم نے اسے بتایا کہ اس کی حرکتوں کے بارے میں سب معلوم ہوچکا ہے اور یہ کام اسے بند کرنا ہوگا تو پولیس افسر شوہر طیش میں آگیا اور چھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلاڈالا۔ پولیس کا موقف ہے کہ اس وقت تمام نامزد ملزمان روپوش ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -