یہ سیریز صرف پاکستان کیلئے نہیں ہمارے لیے بھی اہم تھی:زمبابوے کپتان

یہ سیریز صرف پاکستان کیلئے نہیں ہمارے لیے بھی اہم تھی:زمبابوے کپتان
یہ سیریز صرف پاکستان کیلئے نہیں ہمارے لیے بھی اہم تھی:زمبابوے کپتان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک زمبابوے سیریز کے اختتام کے موقع پر پاکستان نے اپنی مہمان نوازی اور ثقافت کے جوہر دکھاتے ہوئے زمبابوے کپتان ماساکاڈزا کو دستار پیش کی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے زمبابوے کپتان کو دستار پہنائی اور ساتھ ہی پاکستان میں سیریز کھیلنے آنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔دستا ر بندی کے بعدرمیز راجہ کی طرف سے دستارپہن کر کھیلنے کے سوال پر زمبابوے کپتان ماسا کاڈزا کاکہنا تھا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ قذافی سٹیڈیم میں دستار پہن کر ضرور کھیلیں گے۔ان کا کہناتھا کہ یہ سیریز صرف پاکستان کیلئے نہیں ہمارے لیے بھی اہم تھی ہم آج کا میچ جیت سکتے تھے مگر موسم آڑے آ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آ کر کھیلنے کا تجربہ بہت کامیاب رہا ہے اور وہ چاہیں گے کہ آئندہ بھی پاکستان آ کر کھیلیں۔ 

مزید :

کھیل -