میاں افتخار کی گرفتاری قابل مذمت ہے : الطاف حسین

میاں افتخار کی گرفتاری قابل مذمت ہے : الطاف حسین
میاں افتخار کی گرفتاری قابل مذمت ہے : الطاف حسین

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءمیاں افتخار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میاں افتخار ایک سینئر سیاستدان ہیں اور ان کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں افتخار وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کر دیا تھا ۔ جو شخص اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کر سکتا ہے وہ گولی چلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں متحدہ قومی موومنٹ اے این پی اور ان کے سربراہ اسفند یار ولی کے ساتھ ہیں ۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مطالبہ کیا کہ میاں افتخار کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

مزید :

کراچی -