پاکستان اور زمبابوے تیسرے ون ڈے کی جھلکیاں

پاکستان اور زمبابوے تیسرے ون ڈے کی جھلکیاں

  

 لاہور(قذافی سٹیڈیم سے افضل افتخار) *شائقین میچ شروع ہونے سے کافی قبل ہی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے۔ *چھٹی ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔ *شائقین کو جامع تلاشی لینے کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا گیا۔ *میچ کے دوران شائقین خوب شور مچاتے ہوئے نظر آئے۔ *چوکوں چھکوں پر شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔ *شائقین مہمان ٹیم کے عمدہ کھیل پر بھی ان کو خوب داد دیتے رہے۔ *چہرے پر پینٹ کئے ہوئے شائقین عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ *شائقین میچ کے دوران پاکستان جیت کر رہے گا او ر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ *میچ کے دوران کھلاڑی گرمی سے نڈھال نظر آئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -