تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیوکیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ۔ فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر جنید خان کو کھلایا گیا جبکہ لیفٹ ہینڈ بلے باز ہارس سہیل کی جگہ نوجوان بیٹس مین بابر اعظم کو موقع دیا گیا ۔ بابر اعظم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبو کیا ۔ دوسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم میں تیسرے ایک روزہ میچ میں دو تبدیلیاں کی گئیں ، زمبابوے کی ٹیم میں ویٹوری اور موپارویا کی جگہ کیائیا اور فاسٹ باؤلر ایمپوفو کو شامل کیا گیا۔ زمبابوے کی جانب سے کیائیا نے اپنا ون ڈے ڈیبیوکیا ۔