چیئرمین پی سی بی اورانکے اہلخانہ کو تلاشی کے بعد سٹیڈیم میں داخلہ کی اجازت ملی

چیئرمین پی سی بی اورانکے اہلخانہ کو تلاشی کے بعد سٹیڈیم میں داخلہ کی اجازت ...

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاک زمبابوے تیسرے ایک روزہ میچ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی تلاشی کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا گیا تیسرے ایک روزہ میچ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی شہریار خان جب اپنے اہلخانہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخلی دروازے پر روک لیا جس کے بعد ان کی جامع تلاشی کے بعد انہیں سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -