ایکشن میں تبدیلی کے بعد سعید اجمل پہلے جیسے باؤلر نہیں رہے، بازیدخان

ایکشن میں تبدیلی کے بعد سعید اجمل پہلے جیسے باؤلر نہیں رہے، بازیدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان نے کہاہے کہ باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد سعید اجمل پہلے جیسے باؤلر نہیں رہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سعید اجمل پہلے غیر معمولی اسپن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے تھے اور ان کا '' دوسرا'' پہلے والی باؤلنگ میں ہی کامیاب تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ سعید اجمل جتنی بھی محنت کرلیں پہلے جیسے باؤلر نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ باؤلر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ میچ میں رنز کو بنے سے روکے۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتو اس کی ٹیم میں جگہ مشکل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو چاہے کہ وہ سعید اجمل کو اپنی باؤلنگ میں بہتری اور صلاحیتیں دکھانے کے لئے ایک سال کا وقت دے لیکن جیسی صلاحیتیں سعید اجمل کی باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی سے قبل تھیں وہ دوبارہ آنا مشکل ہیں۔