زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں،چاچا کرکٹ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) دنیا بھرکے سٹیڈیمز میں پاکستانی ٹیم کے میچز کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے والے صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پاکستان کا دورہ کرکے زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اور امید ہے کہ دنیا کی دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر خوش ہوتا تھا لیکن پاکستان کے لئے زمبابوے ٹیم کے جذبہ کو دیکھ کر بے اختیار ہوکر زمبابوے ٹیم زندہ باد کے نعرے بھی دل سے لگانا شروع کردیئے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ زمبابوے نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس کو پوری پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔