میسی کی بدولت بارسلونا نے کنگز فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

میسی کی بدولت بارسلونا نے کنگز فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

  

بارسلونا ( نیٹ نیوز) لائنل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو 3-1 گولز سے شکست دے کر کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ میسی نے دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کوپا ڈیل رے کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ کے 20 ویں منٹ میں میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، 36 ویں منٹ میں نیمار نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 74 ویں منٹ میں میسی نے دوسرا گول کر کے مقابلہ 3-0 کر دیا، پانچ منٹ بعد ایتھلیٹک کے ولیم نے گول کر کے سکور 3-1 کر دیا تاہم وہ سرتوڑ کوشش کے باوجود میچ کے اختتام تک بارسلونا کی برتری ختم نہ کر سکی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -