ویسٹ انڈیز کیخلاف بھر پور تیاری سے میدان میں اترینگے،ڈیرن لیمن

ویسٹ انڈیز کیخلاف بھر پور تیاری سے میدان میں اترینگے،ڈیرن لیمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تارتھ ساؤنڈ (نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے موقعہ پر بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ٹوئر میچ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنی بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں خوشی ہے کہ یہ میچ ڈرا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی ٹیسٹ سیریز میں بھی دیکھائیں گے اور اپنی ٹیم کو کامیاب سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جیت کے عزم کے ساتھ ویسٹ انڈیز آئیں ہیں اور سیریز جیت کر آسٹریلوی شائقین کرکٹ کو جیت کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو آسان نہیں لیا جائے گا بلکہ بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور مخالف ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دیں گے۔