ڈائمنڈ لیگ،شیلی این فراسر اور مورائلے 100 میٹر دوڑ کی فاتح قرار

ڈائمنڈ لیگ،شیلی این فراسر اور مورائلے 100 میٹر دوڑ کی فاتح قرار

  

 لندن ( نیٹ نیوز) جمیکا کی تیز ترین ایتھلیٹ شیلی این فراسر اور امریکہ کی مورائلے نے مشترکہ طور پر ڈائمنڈلیگ 100 میٹر دوڑ جیت لی۔ دونوں نے یکساں وقت میں فاصلہ طے کیا۔ لندن میں منعقدہ ڈائمنڈ لیگ میں ویمنز 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں شیلی اور مورائلے کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، دونوں ایتھلیٹس نے مقررہ فاصلہ یکساں وقت10.81 سیکنڈز میں طے کر کے مشترکہ طور پر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب مینز سو میٹر دوڑ میں امریکن ایتھلیٹ ٹائسن گے نے مقررہ فاصلہ 9.88 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔ مینز چار سو میٹر دوڑ میں کرانی جیمز فاتح ٹھہرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -