کیل بروک نے آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا

کیل بروک نے آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا

  

لندن ( نیٹ نیوز) برطانوی باکسر کیل بروک نے ہم وطن چیلنجر فرینکی گیون کو شکست دے کر آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ فائٹ کے شروع میں گیون کے جارحانہ انداز کی بدولت بروک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعد ازاں بروک نے گیون پر تندوتیز مکوں کی بوچھاڑ کر دی اور وہ نڈھال ہو کر گر پڑے اور ریفریز نے مشترکہ طور پر بروک کو فاتح قرار دیا۔ اس طرح بروک دوسری بار ٹائٹل کے کامیاب دفاع میں کامیاب رہے انہو ں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح محنت سے کھیل پیش کروں گا میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں کامیابی حاصل کروں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -