آٹھویں قومی بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ 15 جون سے شروع ہو گی

آٹھویں قومی بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ 15 جون سے شروع ہو گی

  

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام آٹھویں قومی بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ 15 جون سے یونیورسٹی آف ایگری کلچرل فیصل آباد میں شروع ہو گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو روزہ ایونٹ میں یکم جنوری 1993ء کے بعد پیدا ہونے والے پلیئرز شرکت کے اہل ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر کے تمام صوبوں سمیت واپڈا، آرمی، پولیس، ریلویز، ایچ ای سی اور اسلام آباد کی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ واپڈا کی ٹیم اعزاز کے دفاع کیلئے کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -